ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آپ کی قیادت کو بھروسہ، نہیں ہو گا پارٹی کے پنجاب یونٹ میں تفرقہ 

آپ کی قیادت کو بھروسہ، نہیں ہو گا پارٹی کے پنجاب یونٹ میں تفرقہ 

Sun, 18 Mar 2018 23:42:20    S.O. News Service

نئی دہلی ،18؍ مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)دہلی عام آدمی پارٹی (آپ)کی پنجاب یونٹ میں تفرقے کے بحران سے نمٹنے کے لیے پارٹی قیادت نے مقامی ممبران اسمبلی کو منانے اور باغی رہنماؤں کے تئیں’دیکھو اور انتظار کرو‘کی پالیسی اپنائی ہے۔آپ کی قیادت نے پنجاب کے سابق وزیر بکرم سنگھ مجیٹھیا سے پارٹی کنوینر اروند کیجریوال کے ذریعہ بدہتک عزت کے معاملے میں معافی مانگنے کے بعد پارٹی کی پنجاب یونٹ میں تفرقہ پیدا ہونے کے بحران سے نمٹنے کا بھروسہ جتایا ہے۔آپ کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے پنجاب کے آپ ممبران اسمبلی کی آج دہلی میں کیجریوال اور پنجاب کے انچارج منیش سسودیا کے ساتھ ملاقات میں ناراضگی دور کر لیے جانے کا اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی یونٹ میں تفرقے کے خدشات کو مسترد کر دیا۔پنجاب کی ریاستی یونٹ کے سابق انچارج سنگھ نے کہا کہ تقریباًدرجن بھر ممبر اسمبلی اور ریاستی یونٹ کے عہدیدار کیجریوال اور سسودیا سے ملاقات کریں گے۔ اس دوران پارٹی کے ایک سینئر لیڈر نے بتایا کہ آج شام کیجریوال سے پنجاب کے 10سے 12 آپ ممبر اسمبلی اور ریاستی عہدیدار ملیں گے۔ان میں وہ لیڈر بھی شامل ہیں جو کل تک ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے دہلی آکرکیجریوال سے ملنے کو تیار نہیں تھے۔پنجاب میں آپ پارٹی اراکین کے لیڈر سکھپال سنگھ کھیرا اور ریاستی صدر بھگوت سنگھ مان کی ناراضگی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت نے اس معاملے میں باغی لیڈروں کو دہلی اسمبلی کے 28 مارچ تک چلنے والے بجٹ اجلاس تک ان کے رخ پر نظر ثانی کرنے کا موقع ہے جبکہ ممبران اسمبلی کو سمجھانے کا سلسلہ جاری ہے۔قابل ذکر ہے کہ کھیرا نے آپ کی قیادت کی طرف سے دہلی بلائے جانے کی تجویز کو ٹھکراکر کیجریوال کو ہی چنڈی گڑھ آکر ملنے کی بات کل کہتے ہوئے اپنے موقف پر قائم رہنے کا صاف اشارہ دے دیا تھا۔اس دوران پارٹی ہائی کمان کے بلانے پر آپ کے 20میں سے صرف تین ممبران اسمبلی امرجیت سنگھ، کلتار سنگھ اور بلجدر کور نے ہی کیجریوال سے کل دہلی میں ملاقات کی تھی۔پارٹی رہنماؤں کے مطابق سسودیا کی رہائش گاہ پر کیجریوال کی موجودگی میں ہونے والی آپ ممبران اسمبلی اور صوبہ عہدیداروں کی آج میٹنگ میں پنجاب یونٹ کے مستقبل کی تصویر صاف ہو جائے گی۔اس سے پہلے پنجاب اسمبلی میں آپ پارٹی اراکین کے سابق رہنما ایچ ایس پھلکا نے پارٹی کی ریاستی یونٹ کو مرکزی قیادت سے الگ تھلگ خود مختاری کی وکالت کئے جانے سے مشکلیں بڑھا دی۔پھلکا، کھیرا اور ممبر اسمبلی کنور سندھو نے اتوار کو کیجریوال کے ساتھ ہونے والی ممبران اسمبلی کی میٹنگ میں شامل ہونے سے انکار کردیا ہے۔سمجھا جاتا ہے کہ ممبران اسمبلی سے سنجے سنگھ سمیت آپ کے مرکزی یونٹ کے دیگر رہنما مسلسل رابطے میں ہیں۔ان کی کوشش دہلی اسمبلی کے بجٹ سیشن ختم ہونے تک پنجاب یونٹ میں تفرقے کے خطرے کو ٹالنا ہے۔


Share: